چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جج آلوک کمارورما نے ہریدوار کے رہائشی اومویر سنگھ کی جانب سے دائر پی آئی ایل پرسماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ ریاست کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، ہریدوار، دہرادون اورہلدوانی کی جیلوں میں یہ تعداد کئی سوگنا ہے۔
بہت زیادہ تعداد اوربھیڑ کے سبب کورونا وبا کی وجہ سے جیلوں کی سیکیورٹی کوخطرہ لاحق ہے۔ کئی قیدی اس وباکاشکار ہوچکے ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران قیدیوں کو پیرول پر رہاکئے جانے کے معاملے میں ریاست میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اورکمیٹی کے جائزہ کے بعد کچھ قیدیوں کو پیرول یا شارٹ ٹرم بیل پر رہاکیاگیا تھا۔
درخواست گزار کی طرف سے اس مرتبہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کورونا وبا کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح قیدیوں کو پیرول یا شارٹ ٹرم بیل پر رہا کرنے پر غورکیا جاناچاہیے۔ ساتھ ہی قیدیوں کی حفاظت کے پیش نظر جیلوں میں حفاظتی اقدامات کئے جانے چاہئے۔