اردو

urdu

ETV Bharat / state

معذور طلباء اسکالرشپ سے محروم - ڈی ایس کالج

آج طلباء نے سماجی بہبود کے وزیر یشپال آریہ اور ضلع مجسٹریٹ کاشی پور کے نام ایک میمورنڈم ارسال کیا جس میں طلباء کو حکومت سے فوری طور پر اسکالرشپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

scholarship not released for physically disabled students, college denies certificate
معذور طلباء اسکالرشپ سے محروم

By

Published : Dec 25, 2019, 7:15 PM IST

جہاں بھارت میں 'بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ' کا نعرہ دیتے ہوئے مرکز اور ریاستی کی حکومتیں لڑکیوں کی فلاح و بہبود کی بات کرتی ہے وہیں دوسری جانب اتراکھنڈ کے باجپور میں معذور طلباء و طالبات کو وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑرہی ہیں۔

دراصل اُدھم سنگھ نگر باجپور کے ڈی ایس کالج میں بی ایڈ مکمل کرنے والی معذور طلبات کے لئے وظیفے کی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کالج نے ڈگری سرٹیفکیٹ' دینے سے منع کیا ہے۔

معذور طلباء اسکالرشپ سے محروم

آج نصف درجن کے قریب طلباء نے سماجی بہبود کے وزیر یشپال آریا اور ضلع مجسٹریٹ کاشی پور کے نام ایک میمورنڈم ارسال کیا جس میں طلباء کو حکومت سے فوری طور پر اسکالرشپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اتراکھنڈ مکابھدیر معذور ویلفیئر کمیٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر عباس نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد ہی اسکالرشپ فراہم نہیں کی گئی تو ریاست میں تحریک چلائی جائے گی۔


بائٹ ۔عباس ڈی ایس کالج باجپور کے معذور طلباء میں اسکالرشپ کی کمی کی وجہ سے معذوری

ABOUT THE AUTHOR

...view details