ریاست کے وزیر اعلی تریوندر سنگھ راوت نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو ٹویٹ کر کے شکریہ کہا ہے۔
گلیشیئر سانحہ: جان بچانے کی جنگ چوتھے روز بھی جاری - تپوون سرنگ پر امدادی کارروائی
جوشی مٹھ تباہی کے بعد 600 سے زائد فوج، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ فوجی سیلاب سے متاثر اور رابطے سے محروم گاؤں میں کھانا، دوائیاں اور دیگر ضروری اشیاء پہنچا رہے ہیں۔
گلیشیئر سانحہ: جان بچانے کی جنگ چوتھے روز بھی جاری
اس تباہی میں ابھی تک 32 افراد کی لاش برآمد ہو چکی ہے جبکہ 174 افراد ابھی لاپتہ ہیں۔
ریلیف ریسکیو ٹیم تپوون سرنگ پر امدادی کارروائی کر رہی ہے۔ ڈھائی کلومیٹر لمبی سرنگ میں، امدادی ٹیم نے ملبے کو بڑی حد تک صاف کردیا ہے۔ اب بھی تقریبا 30 افراد کے سرنگ میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔