پنت نگر/نینی تال: اتراکھنڈ کے پنت نگر سے جے پور کے لئے اتوار سے باقاعدہ فضائی سروس شروع ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے فضائی سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سروس مرکزی حکومت کی ڈریم اسکیم کے تحت شروع کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کا خواب ہے کہ ہر شہر ہوائی سروس کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑا ہو۔ اسی کڑی میں آج اتراکھنڈ کے پنت نگر سے جے پور کے لیے فضائی سروس شروع کی گئی ہے۔ اس دوران بھٹ نے پہلے مسافروں ایس لتھا اور بیرپال سنگھ، جو ہلدوانی کے رہنے والے تھے، کو ہوائی ٹکٹ اور گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سروس کے شروع ہونے سے دونوں ریاستوں کے درمیان سیاحت کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنت نگر ہوائی اڈے کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔
Flights From Pantnagar To Jaipur اتراکھنڈ کے پنت نگر سے جے پور تک باقاعدہ فضائی سروس شروع
اتراکھنڈ کے پنت نگر سے جے پور کے لیے فلائٹ شروع ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے اس فضائی سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر جے پور جانے والے مسافر ویرپال اور ان کی اہلیہ کسملتا کو بورڈنگ پاس دے کر رخصت کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ دھامی کی قیادت میں چاردھام یاترا اور سیاحت کے میدان میں بہت سے کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیگو ایئر لائن کی یہ سروس روزانہ کام کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک دہلی سے پنت نگر کے لئے روزانہ صرف ایک پرواز تھی، لیکن اب ایک دن میں دو پروازیں ہیں۔ اس موقع پر رودر پور کے ایم ایل اے شیو اروڑہ، ضلع مجسٹریٹ یوگل کشور پنت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرتیوش سنگھ، بی جے پی ضلع صدر کمل جندال، سابق ضلع صدر وویک سکسینہ اور کئی معززین موجود تھے۔
یواین آئی