شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر طبقوں کے لوگوں نے شرکت کی اور احتجاج کرکے ملک کے صدر جمہوریہ کے نام سے سیکٹر مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا، جس میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مذمت کی گئی۔
سی اے اے کے خلاف عوام کا احتجاج، دیکھیں ویڈیو اودھم سنگھ نگر میں سی اے اے کے خلاف ہزاروں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے، جن میں کثیر تعداد میں غیر مسلم بھی شریک ہوئے اور انہوں نے مرکزی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
علماء کرام بھی بڑی تعداد میں احتجاج میں شرکت ہوئے۔ جہاں علاقے کے طلباء نے ہاتھوں میں بینر پوسٹر تھامے انقلاب زندہ باد، ہندوستان زندہ باد جیسے نعرے لگا کر سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرتے رہے۔
اس دوران احتجاج کر رہے لوگوں نے سیکٹر مجسٹریٹ گوراو متتل کی معرفت ایک میمورنڈم ملک کے صدر جمہوریہ کو دیا۔
اس دوران حفاظت کے پیش نظر ستار گنج کوتوال صلاح الدین خان کے ساتھ پولیس کی ایک بڑی نفری بھی تعینات تھی۔