ریاست اتراکھنڈ کے پیراں کلیار میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بھیم آرمی کا احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ دنوں بھیم آرمی نے اعلان کیا تھا کہ سی اے اے، این آر سی کے خلاف احتجاج کے لئے پیراں کلیار میں شاہین باغ کی طرز پر دھرنا مظاہرہ کیا جائے گا۔
بھیم آرمی نے انتظامیہ سے اس احتجاج کے لیے اجازت طلب کی تھی لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی تھی، بھیم آرمی نے اپنا ارادہ نہیں بدلا اور آج اپنے کارکنان اور دیگر تنظیموں کے لوگ پیراں کلیار پہنچ گئے اور دھرنا شروع کیا۔