اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کا ڈرون کے ذریعے کیدارناتھ کا درشن - کیدار ناتھ دھام میں چل رہے تعمیر نو

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔

وزیراعظم کا ڈرون کے ذریعے کیدارناتھ کا درشن
وزیراعظم کا ڈرون کے ذریعے کیدارناتھ کا درشنوزیراعظم کا ڈرون کے ذریعے کیدارناتھ کا درشن

By

Published : Jun 10, 2020, 5:23 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں ریاست کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت ہوئی اور کیدار ناتھ دھام میں جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ تاہم ڈرون کے ذریعے بابا کیدار ناتھ کا درشن بھی کرایا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس کورونا کے دور میں بابا کیدار ناتھ کو یاد کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیدار ناتھ دھام میں جاری تعمیر نو کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کا ڈرون کے ذریعے کیدارناتھ کا درشن

انہوں نے اس کے ساتھ ہی ڈرون کے ذریعے بابا کیدار ناتھ کا دیدار بھی کیا اور کیدارناتھ دھام میں جاری کاموں کی کیفیت بھی دیکھی۔

نریندر مودی نے کیدار ناتھ دھام میں جاری تعمیر نو کے کام کے بارے میں سی ایم تریویندر سرکار سے رائے لی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پی ایم مودی کو نہ صرف موجودہ کیدار وادی میں جاری کاموں کے بارے میں معلوم ہوا بلکہ انہوں نے مستقبل میں ریاستی حکومت کی توجہ کیا ہوگی، اس کے بارے میں ایک تازہ اپڈیٹ لیا۔

اس دوران ویڈیو کانفرنسنگ میں وزیراعلی نے وزیراعظم کو موجودہ کیدارناتھ کی تعمیر نو کے کام سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی

نیز وزیراعلی نے ان تمام پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جو مکمل ہو چکی ہے اور جو کام باقی ہیں، ریاستی حکومت جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔

جائزہ لینے کے دوران سی ایم تریویندر نے پی ایم مودی کو بتایا کہ چمولی رودر پریاگ اور اترکاشی کے مقامی عقیدت مندوں کے لیے چار دھام یاترا 30 جون تک شروع کی گئی ہے۔

نیز انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ آنے والے وقت میں کیدارناتھ کے اور تمام کام وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کا روڈ میپ بھی وزیراعظم کے سامنے پیش کیا گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ کیدارناتھ کی ترقی وزیراعظم نریندر مودی کی ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ آج سے پہلے ہی وزیراعظم نریندر مودی نے کیدارناتھاتھ دھام میں جاری تعمیر نو کے کام کے بارے میں متعدد بار ریاستی حکومت سے رائے لی ہے۔

اسی دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد سی ایم تریویندر نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کیدارناتھ دھام دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details