اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کی جانب سے گلیشیئر حادثے سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں رشی گنگا اور دھولی ندی سے ہونے والے نقصانات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرو کی ان سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ رشی گنگا اور دھولی ندی کے سیلابی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ تپوون اور رینی کے باندھ کو بھی نقصان زدہ دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:گلیشیئر سانحے کے بعد امروہہ میں الرٹ
خیال رہے کہ اسرو کی جانب سے ان تصاویر کو جاری کرنے سے قبل نینشنل ریموٹ سینسنگ کے لیے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اس کی جانچ کی گئی تھی، اس کے بعد عوامی سطح پر اسے جاری کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ڈی آر ڈی او اور اسرو کے سائنسدانوں کی جانب سے گلیشیئر ٹوٹنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔