اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے آل انڈیا گائتری خاندان کے سربراہ ڈاکٹر پانڈیا اور ان کی بیوی شیلبالا پر جنسی استحصال اور ہراسانی کا الزام لگانے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہریدوارکے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس ایس پی) کو معاملے کی تحقیقات کرکے یہ رپورٹ دینے کا حکم دیا کہ جنسی استحصال کی شکار خاتون کہاں ہے۔
درخواست ہریدوار کے باشندے منموہن سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آل انڈیا گایتری خاندان کے سربراہ ڈاکٹر پرنو پانڈیا اور ان کی اہلیہ شیلبالا پانڈیا پر مبینہ جنسی زیادتی اور جنسی استحصال کا الزام لگانے والی متاثرہ خاتون گزشتہ 23 نومبر سے لاپتہ ہے اور وہ عدالتی کارروائی میں بھی شریک نہیں ہورہی ہے۔ اسے سازش کرکے غائب کروانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
معاملے کی سماعت جج آرسی کھلبے کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے اس پر حکم دیا۔