اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں جمعرات کو نینی تال پولیس نے دو اسمگلروں کے ساتھ گانجہ کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے، جو اوڈیشہ کے سدور سے لایا جارہا تھا۔ ہلدوانی پولیس سپرنٹنڈنٹ امت سریواستو نے آج خود اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلدوانی ٹریفک سٹی پوسٹ پولیس کو یہ کامیابی ہاتھ لگی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس الرٹ پر تھی۔ رودرپور بیل بابا ون بیریر کے پاس پولیس ٹیم نے کارنمبر یو کے 06 جی 3816 کو روکا تو پولیس حیران رہ گئی۔ کار میں راجندر آریہ و منوج آریہ دو اسمگلر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں گانجہ کے 39 بنڈل برآمد ہوئے۔ برآمد مارجوانا گانجے کا وزن 54.600 کلوگرام تھا۔
پولیس نے فوری دونوں اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمگلر گانجہ اڈیشہ کے ملکھان گری سے لے کر آرہے ہیں۔ دونوں نےپولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ اودھم سنگھ نگر کے رودرپور بھورانی کے رہائشی سندیپ ساہنی و ان کے بھائی انل ساہنی کے لیے کام کرتے ہیں، جس کار میں اڈیشہ سے گانجہ لایا گیا ہے وہ بھی انہیں کی ہے اور کارکو گانجہ کی اسمگلنگ کے لیے خاص شکل دی گئی ہے۔