اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی - اتراکھنڈ میں مختلف اسکیموں کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ میں 320 کروڑ روپے کی لاگت کی مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

پی ایم مودی آج کیدارناتھ میں شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے
پی ایم مودی آج کیدارناتھ میں شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

By

Published : Nov 5, 2021, 10:36 AM IST

Updated : Nov 5, 2021, 10:59 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں آدی گرو شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ خبر کے مطابق یہ سمادھی سنہ 2013 کی سیلابی آفت میں تباہ ہوگئی تھی جس کی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے 320 کروڑ روپے کی لاگت کی مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

قبل ازیں گورنر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گُرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی کے اسپیکر پریم چند اگروال، سابق وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت، وزیر سبودھ اُنِیال اور چیف سکریٹری ایس ایس سَندھ نے دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی خصوصیات

  • آدی شنکراچاریہ کی مورتی کی تعمیر کے لیے بہت سے مجسمہ سازوں نے بڑی تعداد میں ماڈل دیے تھے۔ ایسے تقریباً 18 ماڈلز میں سے ایک ماڈل کا انتخاب کیا گیا۔
  • ماڈل کا انتخاب وزیراعظم کی رضامندی کے بعد کیا گیا۔
  • کرناٹک کے میسور کے مجسمہ ساز ارون یوگی راج نے یہ مورتی بنائی ہے۔ ان کی پانچ نسلیں اس کام میں لگی ہوئی ہیں۔ ارون خود ایم بی اے ہیں، لیکن وہ مجسمے بناتے ہیں۔
  • نو لوگوں کی ٹیم نے آدی شنکراچاریہ کی مورتی پر کام کیا اور ستمبر 2020 میں مورتی بنانے کا کام شروع کیا۔
  • شنکراچاریہ کے مجسمے کی تعمیر کے لیے تقریباً 130 ٹن وزنی ایک چٹان کا انتخاب کیا گیا تھا۔
  • جب چٹان کو تراشا گیا تو مجسمے کا وزن صرف 35 ٹن رہ گیا۔
  • آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی اونچائی تقریباً 12 فٹ ہے۔
Last Updated : Nov 5, 2021, 10:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details