ریاست اتراکھنڈ کی تریویندر راوت حکومت کے ذریعہ دیوستھانم بورڈ کی تشکیل کے بعد بی جے پی حکومت کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے اپنی ہی پارٹی اور اتراکھنڈ حکومت کے خلاف نینی تال ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔
اتراکھنڈ حکومت کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن پیر کو نینی تال ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد کاشی پور پہنچے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ مندروں کو سرکاری بنانے کے خلاف رہی ہے لیکن اتراکھنڈ حکومت نے تمام مندروں کو دیوستھانم بورڈ کی تشکیل دے کر سرکاری بنا لیا ہے۔
اتراکھنڈ حکومت نے تمام مندروں کو دیوستھانم بورڈ کی تشکیل کر سرکاری بنا لیا ہے بورڈ کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ کو ہی بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا جو کہ بہت مایوس کن بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین میں لکھا ہے کہ کوئی بھی حکومت مندروں کو اپنی ملکیت میں نہیں لے سکتی، لیکن اتراکھنڈ حکومت کی طرف سے اس غلط کام کے بارے میں نینی تال ہائی کورٹ میں ان کے ذریعہ ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے، تاکہ اتراکھنڈ حکومت کے اس غلط فعل کا بی جے پی پر کوئی اثر نہ ہو۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ مندروں کو سرکاری بنانے کے خلاف رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت میں بحث کے بعد عدالت نے اتراکھنڈ حکومت کو بھی اپنا معاملہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔