اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کو آوارہ کتوں سے ملے گی نجات

کاشی پور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے آوارہ کتوں سے نجات دلانے کے لئے ریاستی حکومت کی مدد سے اتراکھنڈ کے کاشی پور علاقے میں ایک مشق شروع کی ہے۔

عوام کو آوارہ کتوں سے ملے گی نجات
عوام کو آوارہ کتوں سے ملے گی نجات

By

Published : Feb 23, 2020, 8:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:04 AM IST

ادھم سنگھ نگر کے میٹروپولیس شہر کاشی پور میں آوارہ کتوں کی دہشت ہر روز بڑھتی جارہی تھی، جہاں راہگیروں کو ان آوارہ کتوں کے وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور گلی محل سے باہر آنے والے لوگوں اور بچوں کو آوارہ کتوں اپنا شکار بنا کر زخمی کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

جہاں کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کچھ معصوم بچیوں کے موت بھی واقع ہو گئی ہے۔

آوارہ کتوں سے پریشان لوگوں نے متعدد بار مقامی انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر میونسپل کارپوریشن کی کوششوں سے حکومت کاشی پور میں اے بی سی کیمپس بنانے جارہی ہے۔

جس میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر رکھا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے کیمپس کو 61 لاکھ روپے کی رقم فراہم کرنے کے ساتھ ہی کاشی پور میں میونسپل کارپوریشن کو اے بی سی کیمپس کے لئے اراضی فراہم کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو آوارہ کتوں سے نجات مل سکے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details