اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - لوگ سڑک کی حالت زار کی وجہ سے پریشان

اترا کھنڈ کے کشی پور سے متصل گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔

اتراکھنڈ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
اتراکھنڈ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : Oct 31, 2020, 12:20 PM IST

اتراکھنڈ کے کشی پور سے متصل دبور مصطیم گاؤں کے لوگ سڑک کی حالت زار کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اتراکھنڈ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

واضح رہے کہ ضلع ادھم سنگھ نگر کے کشی پور میں واقع دبور مصطیم گاؤں کو باج پور روڈ سے جوڑنے کے لئے سڑک بنائی گئی۔ یہ سڑک کانکنی سے بھری گاڑیوں کی وجہ سے بری طرح خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد اس سڑک پر سے گزرنے والی ایک ہی گاڑی مٹی کے اونچے غبار بنا دیتی ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ دھول کی وجہ سے سڑک حادثات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جہاں اسکول اور مدرسے جانے والے بچے ریلوے ٹریک سے گزر کر خطرہ مول لینے پر مجبور ہیں تو وہیں بھاری گاڑیوں کی وجہ سے سڑک کی دھول لوگوں کو بیمار بنا رہی ہے اور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ بابوجود اس کے متعلقہ اہلکار گاؤں والوں کی کوئی دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں۔

وہیں ای ٹی وی بھارت نے محکمہ تعمیرات کشی پور کے ایگزیکیوٹیو انجینئر ارون کمار سے بات کی تو انہوں نے نازک صورتحال پر قبول کیا اور کہا کہ بہت جلد سڑک کی مرمت کر دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details