اردو

urdu

ETV Bharat / state

Inmates HIV Positive ہلدوانی جیل میں چالیس سے زائد قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے - ہلدوانی جیل میں قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو

اتراکھنڈ کے ہلدوانی جیل میں 44 قیدیوں کے ایچ آئی وی رپورٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے حکومت اور جیلوں کے انسپکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیا۔ Inmates HIV Positive in Haldwani Jail

ہلدوانی جیل میں چالیس سے زائد قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے
ہلدوانی جیل میں چالیس سے زائد قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے

By

Published : Apr 19, 2023, 9:35 AM IST

نینی تال:اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی جیل میں 44 قیدیوں کے ایچ آئی وی انفیکشن کے معاملے میں منگل کو حکومت اور جیلوں کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کو نوٹس جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کو ہدایات دی گئی ہیں کہ متاثرہ قیدیوں کو الگ رکھا جائے اور ان کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات سے یہ بھی پوچھا ہے کہ جیل میں منشیات کیسے اور کہاں سے سپلائی کی جاتی ہیں۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 28 جون کو مقرر ہے۔ چیف جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس آلوک کمار ورما کی ڈبل بنچ میں دہرادون کی ایک این جی او سمادھان کی طرف سے دائر ایک پی آئی ایل پر سماعت ہوئی۔

عرضی گزار کی جانب سے کہا گیا کہ ہلدوانی جیل، نینی تال میں 44 قیدیوں کے ایچ آئی وی پازیٹیو ہونے کی اطلاع ہے۔ انہیں مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور انہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ نیز ان کے صحت کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مناسب علاج کا بھی انتظام کیا جائے۔ مزید کہا گیا کہ متاثرہ قیدیوں کی صحت کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ پی آئی ایل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو حراستی گھر لانے سے پہلے ان کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ دوسرے قیدی انفیکشن کا شکار نہ ہوں۔ جیل میں منشیات سپلائی کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہلدوانی جیم ایک خاتون سمیت 55 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details