اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریکنگ پر آیا غیر ملکی سیاح زخمی ہوا - کیدارناتھ میں ہر سال لوگ ٹریکنگ پر آتے ہیں

پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے کامیاب ریسکیو کے بعد جرمنی کے سنائیڈر مارو کو دہرادون بھیج دیا۔

man on tour injured in an accident
man on tour injured in an accident

By

Published : Jan 1, 2020, 12:11 PM IST

ریاست اترا کھنڈ کے کیدارناتھ میں ہر سال لوگ ٹریکنگ پر آتے ہیں، لوگ پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پیدل سفر کرتے ہیں، جرمنی کے رہائشی 22 سالہ سنائیڈر مارو سونپرایاگ سے کیدارناتھ ٹریک پر گھومنے گیا تھا جہاں وہ برف میں پھسلنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا اور واپس رہائش گاہ پر جانے کا راستہ بھول گیا۔

جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو خبر کی اور پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے انہیں برف سے نکالا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس دفتر لایا گیا اور پوچھ تاچھ کی گئی۔

سیاح سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتا چلا کہ ان کا نام سنائیڈر مارو ہے اور وہ جرمنی کے رہنے والے ہیں۔

اس دوران سیاح سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتا چلا کہ ان کا نام سنائیڈر مارو ہے اور وہ جرمنی کے رہنے والے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت سنگھ نے بتایا 'وہ ایک مقامی رہائشی کے کہنے پر کیدارناتھ پیدل سفر پر چلا گیا تھا۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ اتنی برف میں پھس بھی سکتا ہے۔ اور اس کا پاسپورٹ اور دیگر سامان بھی گم ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے'۔

بھارت میں جب سردیوں کا موسم آتا ہے تو جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں لوگ برف اور سردی کا لطف اٹھانے آتے ہیں، ملکی اور غیر ملکی سیاح رافٹینگ اور ٹریکنگ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details