اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: کسان میلے کا انعقاد - مرکزی ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں واقع پنت نگر میں مرکزی ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے یک روزہ کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک کے متعدد ریاستوں کے کسانوں نے حصہ لیا۔

one day farmer festival
one day farmer festival

By

Published : Feb 10, 2020, 8:55 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:07 PM IST

میلے کا افتتاح پنت نگر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تیج پرتاپ نے کیا۔ اس ایک روزہ میلے میں کسانوں کو سائنسی انداز میں کاشت کاری، کسانوں کو سائنسی آلات کا استعمال، خوشبودار پودوں کی کاشت، گلاب کے پانی کی متعلق تربیت سمیت کسانوں کو اچھی فصل کی پیداوار کی ٹریننگ دی گئی۔

one day farmer festival

اس میلے میں دہلی، پنجاب، ہریانہ، بہار، اترپردیش، ہماچل اور اتراکھنڈ کے تقریباً دو ہزار کسانوں نے حصہ لیا۔

اس دوران میلے کے منتظم نے بتایا کہ ہر برس کی طرح اس بار بھی بھارت کے کسانوں کے لیے کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی متعدد ریاستوں کے کسان حصہ لیتے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details