ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی کے 133 گاؤں میں 3 ماہ کے دوران صرف لڑکوں کی پیدائش ہوئی ہے جو باعث تشویش ہے۔
ضلع اترکاشی کے سبھی اسپتال میں 216 بچوں کی پیدائش درج ہوئی،جن میں صرف لڑکے ہی ہیں ۔یہ اعداد و شمار حیران کردینے والے ہیں۔
اتراکھنڈ کے محکمہ صحت نے گزشتہ 3 ماہ میں ہوئی پیدائش کے اعدادو شمارعام کیے ہیں۔’
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں لڑکوں کی پیدائش میں اضافہ درج کیاگیاہے جن میں ایک بھی لڑکی درج نہیں ہے۔
اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں گاؤں میں بیٹے کی چاہ میں والدین جنین کشی تو نہیں کررہے ہیں۔
اعداد و شمار کے عام ہونے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع کے چیف سی ایم نے جانچ کے حکم جاری کیے ہیں۔
خواتین واطفال فلاح وبہبود وزیر ریکھا آریہ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں کچھ تو دال میں کالا ہے ، جو جانچ کے بعد سامنے آئے گا۔
اتر کاشی کے مختلف بلاک میں جنسی تناسب کے حالات حیران کرنے دینے والے ہیں۔
ڈنڈا بلاک کے 27 گاؤں میں 51 بچوں کی پیدائش ہوئی، جس میں سبھی لڑکے ہیں۔
بھٹواری بلاک کے 27 گاؤں میں 49 بچوں میں بھی سبھی لڑکے ہیں۔
نوگاؤں بلاک کے 28 گاؤں میں 45 بچوں کی پیدائش میں سبھی لڑکے تھے۔