ریاستی حکومت نے اتراکھنڈ کے تمام قبرستانوں کے لیے چہاردیواری کا منصوبہ بناتے ہوئے عملی جامہ تو بنایا پر آج بھی صوبے کے متعدد قبرستان اپنی حفاظت کو ترستے ہوئےنظر آرہے ہیں۔
ضلع ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور کا یہ وہ قبرستان ہے، جس میں جہاں بارش اور نالے کا پانی قبروں میں سما رہا ہے تو وہیں چہاردیواری نہیں ہونے کے سبب یہاں دن بھر منشیات کے عادی کا ٹھکانہ بنا رہتا ہے، جن سے قبروں کی بے حرمتی کا ڈر بنا ہوا ہے۔