اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: نیپالی مزدوروں کی گھر واپسی ہوگی - نیپال انتظامیہ

بھارت نیپال سرحد پر پھنسے نیپالی مزدوروں کو ایک طویل عرصے کے بعد گھر واپسی کا موقع ملا۔ وہیں نیپالی مزدوروں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔

اتراکھنڈ: نیپالی مزدوروں کی گھر واپسی ہوگی
اتراکھنڈ: نیپالی مزدوروں کی گھر واپسی ہوگی

By

Published : May 26, 2020, 9:28 AM IST

ہند۔ نیپال سرحد پر پھنسے نیپالی مزدور طویل عرصے کے بعد گھر واپسی کریں گے۔ حکومت کی بات چیت اور ریاست اترکھنڈ کے چمپاوت ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر نیپالی مزدور دو ماہ بعد وطن واپس جارہے ہیں۔ نیپالی مزدوروں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل سرحد پر نیپال حکومت کے خلاف پھنسے نیپالی مزدوروں نے شدید مظاہرہ کیا تھا۔

چمپاوت کی ضلعی انتظامیہ اور نیپال انتظامیہ دونوں نیپالی شہریوں کی سرحد پار سے متعلق فیصلہ کرنے سے قاصر تھے۔ اتراکھنڈ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد دوروں کے مذاکرات کے بعد آخر کار نیپالی شہریوں کو گھر جانے کا موقع ملا۔

وہیں اس پورے معاملے میں چمپاوت کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ 'دونوں حکومتوں کی بات چیت کے بعد دو ہزار نیپالی مہاجر مزدوروں کو نیپال بھیجا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details