اتراکھنڈ کاشی پور کے پرکاش سٹی میں نہر کے کنارے زمین کے نیچے سے اچانک آگ نکلنا شروع ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں نے آگ پر پانی ڈالا تو آگ مزید بھڑک اُٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ جہاں فائر بریگیڈ بھی آگ بجھانے میں ناکام رہا۔
اس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے فائر انجنوں کو انڈیا گلائکوس لمیٹیڈ سے بھی حاصل کیا گیا لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آئی جی ایل کے فائر انجینئر زمین سے نکل رہی آگ کی وجہ جاننے میں لگے ہوئے ہیں۔
اتراکھنڈ: کاشی پور میں عجیب واقعہ، زمین سے اچانک آگ نکلنے لگی - زمین کے نیچے سے آج اچانک آگ بھڑک
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر انجنوں کو انڈیا گلائکوس لمیٹیڈ سے بھی حاصل کیا گیا لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آئی جی ایل کے فائر انجینئر زمین سے نکل رہی آگ کی وجہ جاننے میں لگے ہوئے ہیں۔
زمین سے آگ پُراسرار نمودار
بتایا جارہا ہے کہ گیس پائپ لائن بھی وہاں سے کچھ میٹر کی دوری سے گزر رہا ہے لیکن ابھی تک اس پائپ لائن میں گیس کی فراہمی شروع نہیں ہوئی ہے۔ تو ایسی صورتحال میں زمین میں آگ نکلنا ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ جو لوگوں کے لئے تجسس کا معاملہ بھی ہے۔