اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم محلے میں پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی بارش

ریاست اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع میں مقامی مسلم کمیونٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان پر پھولوں کی بارش کرکے ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

مسلم محلے میں پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی بارش
مسلم محلے میں پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی بارش

By

Published : Apr 8, 2020, 8:06 PM IST

Updated : Apr 8, 2020, 8:49 PM IST

اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر علاقے کے سلطان پور پٹی میں مقامی نوجوانوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر گشت کے دوران پھول نچھاور کئے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ، جہاں پولیس سختی کے ساتھ عمل کرا رہی ہے اور اس کے لئے پولیس کو ریاست کے بہت سے علاقوں میں سخت محنت کے باوجود عوام کی مخالفت اٹھانی پڑ رہی ہے، تو بھی ضلع اودھم سنگھ نگر کے سلطان پور پٹی علاقے میں گشت کرتی پولیس جب مسلم اکثریتی علاقے میں پہنچی تو مسلم ان کے استقبال کیلئے پھول برسائے گئے۔مسلم معاشرے کے نوجوانوں کے ذریعہ پیش کردہ اس کام کی ہر طرف سے خوب داد مل رہی ہے۔

اس موقعے پر ایک رضاکار رقیق سیفی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ طبی شعبے میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر عام لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا نیک کام کررہے ہیں۔

Last Updated : Apr 8, 2020, 8:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details