قتل کے معاملے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج - قتل
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ تھانہ میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے بتایا کہ 40 سالہ رام سکھ پرجاپتی کی لاش کوپا میں آج صبح خون سے لت پت برآمد کی گئی ۔
مقتول کے بیٹے اروند نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد گھر سے باہر چھپّر میں رہتے تھے ۔رات میں وہ انکو کھانا دینے گیا تھا ۔جہاں صبح خون سے لت پت انکی لاش برآمد کی گئی ۔
اس نے یہ بھی بتایاکہ اس کے والد کو للّو کیوٹ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔
للّو کیوٹ، چھوٹے لال موریہ و کلّو کھروار سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دی گئی ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہے ۔