گلڈنگ میں نیتی گاؤں کے مقامی افراد کے مطابق بھارت ۔چین کے فوجیوں کے مابین ہونے والے تصادم کے بعد یہاں فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اتراکھنڈ: چینی سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی مقامی لوگوں کے مطابق پہلے فوجیوں کی بڑی تعداد گاؤں کے قریب گمشالی، ملاری اور نیتی علاقوں کے کیمپس میں تعیناتی تھی لیکن اب فوجیوں کو یہاں سے پچیس کیلو میٹر دور گلڈنگ میں تعینات کیا گیا ہے۔
قبل ازیں 75 آئی ٹی این پی اور بھارتی فوجی نوجوان نیتی کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات تھے، اب یہاں محض پانچ فوجی تعینات ہیں دیگر فوجیوں کو سرحد پر تعینات کیا گیا ہے۔
گذشتہ پیر کو لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی و چینی فوجیوں کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم میں دونوں جانب سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کےلیے سینئر فوجی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا دور جاری ہے۔