اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہد کی مکھیوں کے حملے میں تقریباً 50 طلبأ و طالبات زخمی - شہد کی مکھیوں کے حملے میں تقریباً 50 طلبأ و طالبات زخمی

ریاست اتراکھنڈ کے کاشی پور علاقے میں ایک اسکول میں زیر تعلیم طلبأ و طالبات پر شہد کی مکھیوں نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اسکول کے میدان میں بیٹھ کر امتحان دے رہے تھے۔

شہد کی مکھیوں کا حملہ

By

Published : Nov 18, 2019, 6:51 PM IST

دراصل یہ واقعہ کاشی پور متصل علاقے کنڈا کے 'راجکیہ انٹر کالج' میں پیش آیا ہے جہاں پہلی جماعت میں زیر تعلیم طلبأ و طالبات اسکول کے میدان میں بیٹھ کر امتحان دے رہے تھے۔

شہد کی مکھیوں کا حملہ

تبھی اچانک وہاں پیڑ پر لگے شہد کے چھتے سے ہزاروں مکھیاں طلبأ و طالبات کی جانب لپکیں اور چاروں طرف افراتفری اور چیخ پکار مچ گئی۔

ان مکھیوں کے ڈنک مارنے کے سبب تقریباً 50 بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے قریب ایک درجن طلبأ و طالبات شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

بحرحال اسکول اسٹاف نے بہ مشکل طلباء و طالبات کو مکھیوں کے حملوں سے بچایا اور متاثر طلباء و طالبات کو کاشی پور کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details