مرادآباد:اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ حادثے کے بارے میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ اس وقت ریاست اتراکھنڈ کو تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ اس مشکل وقت میں جوشی مٹھ کے متاثرہ لوگوں کو راحت مل سکے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے اس بیان کے بعد جمعیۃ علماء ہند اتر پردیش کے مشیر مولانا کعب رشید نے کہا کہ اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ نہ صرف سیاحتی مقام ہے بلکہ عقیدہ، عبادت اور تپسیا کی جگہ بھی ہے۔ جوشی مٹھ کے شہری جوشی مٹھ بچاؤ احتجاج کر کے حکومت اور انتظامیہ کو بتا رہے تھے کہ ترقی کے نام پر قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جوشی مٹھ کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔
Jamiat Ulema Hind on Joshi Math جمعیۃ علماء ہند نے جوشی مٹھ کے لوگوں کی مدد کے لیے حکومت سے اپیل کی - Jamiat Ulma Hind on Joshi Math
جمعیۃ علماء ہند اترپردیش کے قانونی مشیر مولانا کعب رشید نے کہا کہ اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ نہ صرف سیاحتی مقام ہے بلکہ آستھا، پوجا اور تپسیا کی جگہ بھی ہے۔ انہوں نے جوشی مٹھ کی پریشان عوام کی مدد کے لیے حکومت سے اپیل کی۔ Maulana Kaab Rashid
جوشی مٹھ کے لوگوں نے ہمیشہ حکومت کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جس طرح سے آپ ترقی کے نام پر یہاں قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے خوبصورتی کو ختم کر رہے اسی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ آفت آئی ہے لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی وہاں کے لوگوں کا کہنا ہیکہ حکومت ان کی مدد کرنے کے بجائے جن گھروں میں زیادہ دراڑیں آئی ہیں ان پر بلڈوزر چلانا چاہتی ہیں، جوشی مٹھ کے لوگوں نے گزشتہ حکومتوں سے بھی کہا تھا کہ وہ ترقی کے نام پر قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ مولانا کعب رشید نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے ہند مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ آپ اسے ایک آفت کے طور پر لیں اور وہاں کے لوگوں کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں:Joshimath Land Subsidence جوشی مٹھ لینڈ سلائنڈنگ، مرکزی حکومت نے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی