اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاجرمزدورقرنطینہ کے بجائے گھرپہنچے - قرنطینہ کے بجائے اپنے گھر چلے گئے

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں عالمی وبا کووڈ -19 گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوسگے بھائیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مہاجرمزدورقرنطینہ کے بجائے گھرپہنچے
مہاجرمزدورقرنطینہ کے بجائے گھرپہنچے

By

Published : Jun 15, 2020, 10:56 PM IST

پولیس سے پیر کو ملنے والی معلومات کے مطابق ہلدوانی کے ہری پور نائک کے رہنے والے دو سگے بھائی سنیل سنگھ اور بھگوان سنگھ پسر پورن سنگھ چوپھال پیر کو دہلی کے ریڈ زون سے ہلدوانی لوٹے ہیں۔

صحت محکمے کے حکام کی جانب سے گائیڈ لائن کے مطابق انہیں سات دن کے لیے ادارہ جاتی کورنٹن اور 14 دن کے ہوم قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا۔


مکھانی کے تھانہ انچارج بھگوان سنگھ مہر نے بتایا کہ دونوں بھائی قرنطینہ کے بجائے اپنے گھر چلے گئے۔ محکمہ صحت نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ محکمہ صحت کی تحریر پر دونوں کے خلاف مکھانی تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details