ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہلدوانی میں حزب اختلاف کی رہنما اندرا ہردیش نے نئے زرعی قانون کے خلاف کانگریس قائدین کے ساتھ مظاہرہ کیا تو وہیں، اتراکھنڈ کے کاشی پور میں بھی کانگریس کارکنان کے ذریعہ میونسپل کارپوریشن گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
اتراکھنڈ میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ کانگریس کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے تانا شاہی رویہ اور نئے زرعی قوانین کو واپس لینے تک پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں مسلسل مظاہرہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے
اتراکھنڈ میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ دریں اثنا، احتجاج کر رہے کانگریس رہنما اندرا ہردیش اور میٹرو پولیٹن کے صدر سندیپ سہگل ایڈوکیٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کے وجود کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کا کسان اس نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرہا ہے اور گذشتہ 13 دنوں سے بھوکے پیاسے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔