اتراکھنڈ میں چاردھام یاترا Chardham Yatra 2022 کے دوران 30 سے 40 سال کے نوجوانوں کی بھی سفر کے دوران ہارٹ اٹیک موت کی خبریں مل رہی ہیں۔ چاردھام یاترا میں اب تک 32 یاتریوں کی موت ہو چکی ہے۔ چاردھام یاترا 2022 کے دوران اموات کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ حکومت ہند نے اس بارے میں ریاست سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اب تک 32 عقیدت مندوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں 30 سال کے نوجوانوں سے لے کر 75 سال کی عمر کے بوڑھے شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق کیدارناتھ میں اب تک 10 عقیدت مندوں کی موت ہو چکی ہے۔ بدری ناتھ میں 5، گنگوتری میں 3 اور یمونوتری میں 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔Pilgrims Died in Kedarnath Yatra
اعداد و شمار کے مطابق 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 عقیدت مند جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طرح 40 سال سے زائد اور 50 سال تک کے 4 عقیدت مند اپنی جان گنواں چکے ہیں۔ 50 سے 60 سال کی عمر کے آٹھ عقیدت مند اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ 76 سال تک کی عمر کے 13 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ زیادہ تر اموات یامونوتری پیدل مارگ پر ہوئی ہے۔ Pilgrims Died in Kedarnath Yatra
وہیں اتراکھنڈ کی صحت ڈائریکٹر جنرل شیلجا بھٹ Uttarakhand DG Health Shailja Bhatt کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کسی بھی عقیدت مند کی موت نہیں ہوئی ہے۔ سبھی کی موت راستوں میں ہوئی ہے۔ جب کہ صورتحال یہ ہے کہ صحت کا نظام خراب ہے۔ مسافروں کے پاس ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹر تک نہیں ہے۔ چیف سکریٹری نے خود کہا تھا کہ اتراکھنڈ میں امراض قلب کے ماہرین کی کمی ہے۔ ایسے میں اب ڈی جی ہیلتھ کا یہ بیان سمجھ سے پرے ہے۔