چمولی: ریاست اتراکھنڈ کے چمولی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ الکنندا ندی کے کنارے نمامی گنگے پروجیکٹ کے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں ایک بڑا حادثہ ہونے کی خبر ہے۔ الکنندا ندی کے کنارے واقعے اس پلانٹ میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے تقریباً 16 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں ٹرانسفامر پھٹنے کے بعد بجلی کا کرنٹ لگنے سے 20 سے زیادہ افراد جھلس گئے۔ اب تک اس معاملے میں 16 لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو پپل کوٹی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
وہیں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سی ایم دھامی نے مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے چمولی ضلع کے انچارج وزیر دھن سنگھ راوت سے خبر کی تصدیق کرنے کے لیے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ وہ بھی کچھ دیر میں موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ وہیں گڑھوال کمشنر ونے شنکر پانڈے نے بتایا کہ وہ بھی اس واقعہ کے بارے میں مزید معلومات لے رہے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت نے اس معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔