اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنیادی سہولیات کا فقدان، انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ - لوک سبھا انتخابات

ریاست اُتراکھنڈ کے ضلع اُتراکشی کے تقریباً 68 گاوں بجلی کی کمی جیسی بنیادی سہولیات سے ابھی بھی محروم ہیں۔

locals in Uttarakshi to boycott LS polls

By

Published : Mar 13, 2019, 11:40 AM IST

اُتراکشی کے قرب و جوار میں واقع متعدد گاوں کے لوگوں نے بنیادی سہولیات کی کمی کے مد نظر آئندہ لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اُتراکشی کے موری پُرولا علاقے کے تقریباً 40 گاوں بجلی سے محروم ہیں۔ علاقے میں پانی ، اسکولوں اور سڑکوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

locals in Uttarakshi to boycott LS polls

ایک مقامی شخص اُپیندر چوہان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حکومت اور سیاسی رہنما انہیں ہمیشہ نظر انداز کرتے آئے ہیں اور اسی کے سبب آئندہ انتخابات میں انہوں نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات سات مراحل میں ہوں گے اور 23 مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ریاست اُتراکھنڈ کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details