اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کے اعلیٰ کمانڈرز نے پتھورا گڑھ کا دورہ کیا - Pithoragarh

چین اور نیپال کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج، ان دونوں ممالک کی سرحدوں پر چوکس ہے۔

Indian army officials inspect China-Nepal border in Pithoragarh
فوج کے اعلیٰ کمانڈرز کا دورہ پتھورا گڑھ، سیکوریٹی انتظامات کا لیا جائزہ

By

Published : Jun 22, 2020, 6:48 PM IST

چین اور نیپال کی سرحد سے ملحق اتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ کی تحصیل دھرچولہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

فوج کے اعلیٰ کمانڈرز کا دورہ پتھورا گڑھ، سیکوریٹی انتظامات کا لیا جائزہ

سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ عہدیدار سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لینے دھرچولا پہنچ گئے ہیں۔

انڈو ۔ تبت بارڈر پولیس، ششستر سیما بل اور فوج کے عہدیداروں نے 21 جون کو علاقہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور لیپولیکھ پاس، کالاپانی، نبھیدھنگ کا دورہ کیا۔

نیپال سرحد پر سشستر سیما بل نے اپنے اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا ہے اور یہاں سیکورٹی نگرانی بڑھادی ہے۔

گلوان وادی تصادم جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے کے بعد، آئی ٹی بی پی اور بھارتی فوج کی جانب سے لیپولیکھ پاس پر چوبیس گھنٹے سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔

نیپال کی جانب سے پیش کئے گئے نئے نقشہ میں بھارتی علاقوں لیکپولیکھ، کالا پانی اور لمپیادھورا کو نیپال کا حصہ دکھائے جانے کے بعد سے بھارت ۔ نیپال سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور سرحد کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

قبل ازیں نیپالی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 'بھارت کے ساتھ سرحدی مسائل کو سفارتی اقدامات کے ذریعہ حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔'

حالانکہ بھارت ۔ نیپال اور بھارت ۔ چین سرحد پر فی الوقت نقل و حرکت نہیں ہے۔ تاہم احتیاطی اقدامات کے تحت بھارتی سیکورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں چوکس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details