ہائی اسکول میں 82.65 فیصد لڑکیاں جبکہ انٹرمیڈیٹ میں 82.65 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔
اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے کی موجودگی میں اسکول ایکزامینیشن کونسل کے چیئرمین آر کے کنور اور سکریٹری نیتا تیواری نے رام نگر بورڈ ہیڈکواٹر میں امتحانات کے نتیجے کا اعلان کیا۔
ہائی اسکول میں نئی ٹہری کے گورو سکلانی نے 98.20 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ رہیں۔ گورو نے 500 میں سے 491 نمبر حاصل کئے ہیں۔ ہائی اسکول میں دوسرے مقام پر کاشی پور ادھم سنگھ نگر کی جگاسا جبکہ تیسرے مقام پر نمبوچوڑ کی شیوانی راوت رہیں۔ جگاسا نے 97.80 جبکہ شیوانی نے 97.60 فیصد نمبر حاصل کئے۔ جگاسا لڑکیوں کے زمرے میں ٹاپ رہیں۔