اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: نو مینز لینڈ پر ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام

اتراکھنڈ کے خاٹیما تحصیل انتظامیہ کی جانب سے انڈو۔نیپال بارڈر میلہ گھاٹ کے علاقے میں نو مینز لینڈ پر ناجائز تجاوزات کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

پرناجائز قبضہ کی کوشش ناکام کی گئی
پرناجائز قبضہ کی کوشش ناکام کی گئی

By

Published : Apr 5, 2021, 6:44 AM IST

خاٹیما کے تحصیلدار یوسف علی نے تھانہ جھنکیا کے ایس ایس بی اور ریونیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نو مینز لینڈ میں ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے ان تمام افراد کو وارننگ دی جنہوں نے اس زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔

اس واقعہ پر تحصیلدار نے بتایا کہ ایس ایس بی نے خاٹیما کے علاقے میلہ گھاٹ میں نیپال کی سرحد پر واقع نو مینز لینڈ پر کچھ لوگوں کے ذریعہ تار باندھ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر اس غیر قانونی کام کو بند کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details