انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) كاشی پور نے پیر کے روز دو ہفتوں کے مدرسہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کیا۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ كاش پور کے ڈائریکٹر پروفیسر كلبھوش بلونی نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا یہ پروگرام مدرسہ نظام میں جدید تعلیمی نظریات کو پیش کرنے کے لئے ایک نئی شروعات ہے تاکہ ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور زیادہ پیشہ ورانہ طریقے سے تعلیمی خدمات انجام دینے میں مدد کر سکیں۔
یہ تربیت ہندوستانی انتظامی اداروں کے پروفیسروں اور شہرت یافتہ ماہرین تعلیم کی طرف سے دی جائے گی۔ اقلیتی امور کی وزارت کے تحت آنے والے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن مدرسہ اساتذہ کے درمیان جدیدیت کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے اس پروگرام کو سپانسر کر رہا ہے۔