اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کو منسوخ کیا جائے گا - وزیر اعظم نریندر مودی

ہریش راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو ملک کے خراب حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ایسے قوانین کے ذریعہ مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں کو عوام سے چھپانا چاہتی ہے۔

if congress comes into power, caa and nrc will be revoked: harish rawat
سی اے اے اور این آر سی کو منسوخ کیا جائے گا

By

Published : Jan 20, 2020, 6:01 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:09 PM IST

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے آج ادھم سنگھ نگر میں اپنے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور بابا امبیڈکر جیسے عظیم شخصیات نے ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر ملک کا آئین نہیں بنایا تو ہم مودی حکومت کو کیسے ملک کو بانٹنے دیں گے؟ انہوں نے کہا اگر کانگریس حکومت مرکز میں برسراقتدار آتی ہے تو شہریت ترمیمی قانون کو واپس لیا جائے گا۔

سی اے اے اور این آر سی کو منسوخ کیا جائے گا

ہریش راوت ادھم سنگھ نگر کے دورے کے دوران کارکنوں سے ملنے کاشی پور پہنچے تھے۔

ہریش راوت نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو ملک کے خراب حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ایسے قوانین کے ذریعہ مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں کو عوام سے چھپانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جو وعدے حکومت میں آنے سے پہلے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے، لہذا اسے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسے کالے قوانین کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت کے قیام کے بعد اس طرح کے تمام قوانین کو ختم کرنے کے لئے کام کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details