اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے پیر کو ریاست کے پرائیویٹ آیورویدک میڈیکل کالجوں کی بڑھی ہوئی فیس طالب علموں کو واپس نہ کرنے کی صورت میں سخت رخ اختیار کرتے ہوئے هماليا آیورویدک میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر کو منگل کے روز عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات دی ہیں۔
فیس میں اضافہ کے معاملے میں همالیہ کالج کے ڈائریکٹر طلب - اتراکھنڈ ہائی کورٹ
جسٹس شرد کمار شرما کی عدالت نے دہرادون کے منیش کمار اور دیگر طالب علموں کی جانب سے دائر ہتک عزت کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے گزشتہ 20 فروری کو کالج کے پرنسپل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات دی تھیں۔
![فیس میں اضافہ کے معاملے میں همالیہ کالج کے ڈائریکٹر طلب Himalayan College's director summoned by Uttarakhand High court](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6272573-1017-6272573-1583169736746.jpg)
فیس میں اضافہ کے معاملے میں هماليا کالج کے ڈائریکٹر طلب
جسٹس شرد کمار شرما کی عدالت نے دہرادون کے منیش کمار اور دیگر طالب علموں کی جانب سے دائر ہتک عزت کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے گزشتہ 20 فروری کو کالج کے پرنسپل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات دی تھیں۔
کالج کے پرنسپل انل شرما اسی سلسلے میں آج عدالت میں پیش ہوئے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں تسلی بخش جواب نہیں دے پائے۔ اس کے بعد عدالت نے کالج کے ڈائریکٹر کو منگل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔
Last Updated : Mar 3, 2020, 5:31 AM IST