اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم

محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ میں شدید برف باری کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور دو دن تک چوکس رہنے کا انتباہ دیا ہے۔

اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم
اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم

By

Published : Dec 13, 2019, 8:36 AM IST

ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر سے موسم کا مزاج بدلنے سے سردی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، تو وہیں ریاست میں پہاڑوں کی اونچی اونچی چوٹیوں پر شدید برف باری کے سبب ریاست کے تمام پہاڑوں اور علاقوں کو برف نے سفید چادر سے ڈھک لیا ہے۔

اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم
موسم کی دوسری برف باری کے دوران محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وکرم سنگھ نے ریاست کے تمام لوگوں کو چوکس کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔
اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم
انہوں نے کہا کہ آنے والے دو دن میں پہاڑوں اور سڑکوں پر بارش اور ژالہ باری کی امید کے ساتھ مزید برفباری کا امکان ہے۔

سیاحوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی مستعد رہنے کے احکامات جاری کے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم

شدید برفباری کی وجہ سے ریاست کے تمام پہاڑی علاقے برف سے ڈھک چکے ہیں۔ بھیکنڈ اور بدری ناتھ دھام میں تین سے چار فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ ہیمکنڈ صاحب میں 5 فٹ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم

برفباری کی وجہ سے صوبائی حکومت نے پہاڑی علاقوں میں ایک سے بارہویں جماعت تک کے اسکول بند رکھنے کے احکامات کے ساتھ انتظامیہ کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details