اتراکھنڈ کے اتر کاشی ضلع میں راحت خدمات میں شامل ایک پرائیوٹ کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی طور پر اتارنا پڑا اور اس دوران پائلٹ کو ہلکی چوٹ آئی لیکن ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔
شہری ہوا بازی محکمہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق موری تحصیل کے تحت راحت خدمات لے کر آرا کوٹ بیس کیمپ سے چیوا جارہے ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی آگئی جس کی وجہ سے اسے نگواڑا (ٹکوچی) میں ہنگامی حالت میں اتارنا پڑا۔