اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری کے دشرتھ ڈنڈا پہاڑ پر بادل پھٹ پڑے۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے اس کا ملبہ دیوپریاگ میں نیچے آ گرا جس کے باعث بہت سی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دیوپریاگ قصبے کے شانتی بازار کے علاقے میں بادل پھٹنے کے باعث بڑے پتھروں اور پانی کے ملبے سے کینٹورا سویٹ شاپ، اسوال جیولرز آئی ٹی آئی کو زبردست نقصان پہنچا۔
زرین خان کی فرنیچر کی دکان اور بھٹ پوجا کی دکان کو مکمل نقصان پہنچا۔