آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتراکھنڈ کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے معافی کے طور پر اوھم سنگھ نگر کے نانکمَتّا پہنچ کر گرودوارہ صاحب میں جمعہ کے روز جھاڑو لگایا اور جوتے صاف کیے۔ اس دوران انہوں نے معافی مانگی اور اپنے حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما پر حملے بھی کیے ۔
راوت نے معافی کے طور پر گرودوارہ میں جھاڑو لگایا کانگریس کے پنجاب انچارج راوت گذشتہ دنوں اس وقت تنازعہ میں آ گئے تھے جب انہوں نے پنجاب کے کانگریس کے رہنماؤں کا تقابل 'پنچ پیاروں' سے کر دیا تھا۔ اسی کے بعد اس معاملے میں افان آگیا ہے۔
سیاسی پارٹیوں نے اسے سکھ سماج کے جذبات کے خلاف قرار دے دیا تھا۔ کانگریس اور خود راوت اس کے بعد زد میں آ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے گرودوارہ صاحب میں معافی مانگے اور اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
راوت آج اتراکھنڈ ریاست تحریک کے شہیدوں کی دھرتی کھٹیمہ پہنچے اور یہاں سے انہوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف 'پریورتن یاترا' کا آغاز کیا۔ یہاں سے وہ براہ راست نانکمَتّا گرودوارہ صاحب پہنچے اور انہوں نے یہاں جھاڑو لگایا اور جوتے صاف کیے۔ ساتھ ہی ماتھاٹیک کر معافی بھی مانگی۔