ہردوئی کے علاقے ریلوے گنج میں واقع نیل کنٹھ ہوٹل میں بدمعاشوں نے ہوٹل کے ایک ملازم کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔
دراصل واقعہ یہ ہے کہ جب ہوٹل کے سامنے سڑک پر ایک شخص نے اپنی بائک کھڑی کر دی تب ہوٹل کے ملازم ادت نے اسے اپنی بائیک کو پارکنگ میں لگانے کے لیے کہ دیا۔بس پھر کیا بائیک سوار شخص کو یہ بات ناگوار گزری اور اس کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔
الزام ہے کی پہلے بدمعاش نے ادت کے ساتھ گالی گلوچ کی اور بعد میں وہ تقریبا اپنے آدھا درجن ساتھیوں کے ساتھ ہوٹل کے اندر داخل ہوا اور تمام بدمعاشوں نے مل کر ادت کی بے رحمی سے پٹائی کی
حالانکہ یہ پورا واقعہ ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا، اس معاملے کی اطلاع کوتوالی شہر میں کی گئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔
اے-ایس-پی گیاننجے سنگھ کا کہنا ہے ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور بہت جلد ہی تمام ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔