ہلدوانی: اتراکھنڈ کی ایک خاتون نے فوج کے جوان پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ملزم فوجی اس وقت جموں و کشمیر میں تعینات ہے۔ متاثرہ خاتون نے اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ہلدوانی کوتوالی معاملے کو جموں منتقل کرنے کے لیے پیشگی کارروائی کر رہی ہے۔Uttarakhand woman Rape in Jammu and Kashmir بتایا جا رہا ہے کہ ملزم فوجی بنیادی طور پر اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کا ہی رہنے والا ہے۔ اس وقت وہ جموں و کشمیر میں تعینات ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنی تحریر میں پولیس کو بتایا کہ اس کی ہلدوانی میں ملزم کے ساتھ دوستی تھی۔ رفتہ رفتہ یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں میں شادی کے لیے بھی بات ہوئی۔
خاتون کے مطابق بعد میں اسے معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے۔ تاہم ملزم نے متاثرہ کو یقین دلایا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس سے شادی کر لے گا۔ الزام ہے کہ اسی دوران ملزم نے اسے فروری کے مہینے میں جموں و کشمیر بلایا۔ یہاں وہ دونوں ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ یہاں ملزم نے اسے ہوٹل کے کمرے میں شراب پلائی اور کئی دنوں تک اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے۔
اس کے بعد ملزم اسے یقین دلاتا رہا کہ وہ اس سے شادی کر لے گا، لیکن جب خاتون نے ملزم پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو ملزم اپنے بیان سے مکر گیا اور الٹا اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ خاتوں کا الزام ہے کہ ملزم اسے ذہنی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی کو کچھ بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔ اس لیے اب اس نے پریشان ہوکر ہلدوانی کوتوالی میں ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔
مزید پڑھیں:
ہلدوانی کوتوالی کے سینیئر سب انسپکٹر وجے مہتا کا کہنا ہے کہ خاتوں کی شکایت پر ہلدوانی کوتوالی میں دفعہ 376 کے تحت زیرو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملہ جموں و کشمیر کا ہونے کی وجہ سے کیس کو وہاں کے مقامی پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا جائے گا۔