پروگرام کا آغاز اتراکھنڈ کے کمشنر راجیو روتیلا اور محکمہ آثار قدیمہ کے صوبائی افسر آر کے پٹیل نے کرتے ہوئے موجود لوگوں کو ملک کی اس بیش قیمتی ورثے سے روشناس کرایا۔
اتراکھنڈ: عالمی ورثہ ویک کا انعقاد - کاشی پور میں محکمۂ آثار قدیمہ
ریاست اتراکھنڈ کے کاشی پور میں محکمۂ آثار قدیمہ کے افسران نے 'عالمی ورثہ ویک' منعقد کیا جس میں متعدد رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اسکول کے طلبأ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس دوران اتراکھنڈ کے ساتھ ملک کی قدیم ورثہ سے جڑی تصاویر کی بھی نمائش کی گئی جس کا مقصد ان تصویروں کو عوام کے درمیان لانے کے ساتھ ساتھ اسکولی طلبأ و طالبات کو ملک کی قدیم تہذیب و ثقافت سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی کمشنر راجیو روتیلا اور محکمۂ آثار قدیمہ کے صوبائی افسر آر کے پٹیل نے موجود لوگوں اور بچوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی یادگار ملک کے بزرگوں کی بیش قیمتی نشانیاں ہیں جن کے بارے میں آج کی نسلوں کو تفصیلات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔