اتراکھنڈ گلیشیئر سانحے کے پانچ روز بعد آج لاپتہ کشمیری انجینیئر بشارت زرگر کی لاش پروجیکٹ سائٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
بشارت کے چھوٹے بھائی آصف زرگر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ 'میرے بڑے بھائی کی لاش آخر کار برآمد کی گئی ہے۔ تمام لوازمات مکمل کیے جانے کے بعد آخری رسومات کے لیے اُن کے جسد خاکی کو سرینگر لایا جائے گا'۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'ہم ابھی بھی اپنے والدین کو اس حوالے سے اطلاع نہیں دے پارہے ہیں۔ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ تقریباً 65 افراد لاپتہ تھے جن میں سے 12 لاشیں برآمد ہو پائی ہیں۔ ابھی بھی 52 افراد لاپتہ ہیں'۔