نینی تال: ا تراکھنڈ میں منگل کوجی -20 کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ آج کل 58 نمائندے ر ام نگر پہنچے۔ ان میں 17 ممالک کے 34 نمائندے شامل ہیں۔ پنت نگر پہنچنے پر سبھی کا روایتی طریقے سے شاندار استقبال کیا گیا۔ آج تمام نمائندے خصوصی طیارے سے پنت نگر پہنچے۔ جہاں سب کا روایتی طریقے سے شاندار استقبال کیا گیا۔ سب سے پہلے خواتین نے تمام مہمانوں کو رولی اورٹیکا لگایا اور اتراکھنڈ ثقافت کی علامت پہاڑی چوٹی، پٹکا اور تلسیکی مالا پہنائی گئی۔
غیر ملکی مہمانوں نے چھولیا کی تھاپ پر رقص کیا اور سیلفیاں بھی لیں۔ اتراکھنڈ پہنچنے والے غیر ملکی مہمانوں میں روس، نائجیریا، جمہوریہ کوریا، امریکہ، برازیل، چین، برطانیہ، جاپان، فرانس، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین، آسٹریلیا، ہالینڈ، یورپی یونین، سعودی عرب اور کینیڈا کے کل 38 نمائندے شامل ہیں۔کانفرنس میں برطانیہ کے سب سے زیادہ پانچ جبکہ سعودی عرب اور روس کے چار نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ 20 ہندوستانی نمائندے بھی شامل ہیں۔