اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی سے برطانیہ تک اندلیب کے ہنر کا جادو

آٹھ برس قبل انہوں نے سلائی کا کام شروع کیا۔ رفتہ رفتہ انہیں اپنے کام میں کامیابی ملی تو انہوں نے حکومت کی اسکیموں سے مدد لے کر سیلف ہیلپ گروپ قائم کیا۔ پھر اپنے گروپ کے ساتھ انہوں نے کامیابی کی نئی عبارات لکھیں۔

بارہ بنکی سے برطانیہ تک اندلیب کے ہنر کا جادو
بارہ بنکی سے برطانیہ تک اندلیب کے ہنر کا جادو

By

Published : Nov 8, 2020, 10:26 AM IST

Updated : Nov 8, 2020, 12:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں اندلیب زہرا نامی خاتون باختیاری کی عظیم مثال بن گئی ہیں۔ سلائی اور کڑھائی کے اپنے ہنر سے اندلیب زہرا کی شناخت بین الاقوامی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے ساتھ برطانیہ تک کے لوگ ان کے ڈیزائن کے مرید ہو گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اندلیب زہرا اس سخت دور میں بھی 50-60 افراد کو روزگار مہیا کر رہی ہیں۔

بارہ بنکی سے برطانیہ تک اندلیب کے ہنر کا جادو
بارہ بنکی کے لائن پروا کی اندلیب زہرا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلائی کے اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنایا۔ آٹھ برس قبل انہوں نے سلائی کا کام شروع کیا۔ رفتہ رفتہ انہیں اپنے کام میں کامیابی ملی تو انہوں نے حکومت کی اسکیموں سے مدد لے کر سیلف ہیلپ گروپ قائم کیا۔ پھر اپنے گروپ کے ساتھ انہوں نے کامیابی کی نئی عبارات لکھیں۔

اس وقت اندلیب زہرا ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ دبئی اور لندن تک اپنے ڈیزائن کے آؤٹ فٹ ایکسپورٹ کر رہی ہیں۔ متعدد انٹرنیشنل برانڈ اندلیب سے اپنے کپڑے سلا رہے ہیں جس کی وجہ سے اندلیب اس وقت تقریبآ 50-60 افراد کو روزگار مہیا کرا رہی ہیں۔
اندلیب کی کامیابی میں ان کی محنت اور لگن کے ساتھ حکومتی اسکیمات کا بھی اہم کردار ہے۔ اندلیب کے ہنر کو دیکھ کر ڈوڈا جیسی حکومتی ادارے ان کی مدد کے لئے ہمیشہ خواہاں رہتے ہیں۔

Last Updated : Nov 8, 2020, 12:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details