ہریدوار: دوست کی شادی کے کارڈ میں دیے گئے وقت سے قبل بارات لیکر جانے کے خلاف دولہے کے دوست نے ہتک عزت کا نوٹس بھیج کر 3 دن میں معافی یا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دراصل ایک شخص کو کافی عرصے سے اپنے دوست کی شادی کا انتظار تھا۔ دوست کی شادی طے ہوئی اور اس اپنی دوست کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم کئے لیکن شادی کے دن دولہا دوست کو چھوڑ کر وقت سے قبل ہی بارات لیکر چلا گیا۔ بارات کے وقت جب دوست نے دولہے کو فون کیا تو دولہے نے واپس جانے کو بول کر فون بند کرلیا۔ اس بات سے ناراض دوست نے دولہا پر ہتک عزت کا نوٹس بھیج کر 3 دن میں معافی یا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Friend sent a defamation notice of Rs 50 lakh to the groom
معلومات کے مطابق ہریدوار کے بہادرآباد کی آرادھیا کالونی کے رہائشی روی کی شادی 23 جون 2022 کو بجنور ضلع کے دھام پور کی رہنے والی ایک لڑکی سے طے ہوئی تھی۔ کنکھل دیونگر کے رہنے والے چندر شیکھر اور روی گہرے دوست ہیں۔ روی کی شادی طے ہونے پر اپنے دوست چندر شیکھر کو ایک لسٹ دی اور شادی کا کارڈ تقسیم کرنے کو کہا۔