اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرین کی زد میں آنے سے چار افراد ہلاک - Haridwar news

ہریدوار، لکسور ریلوے لائن پر گذشتہ شب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔

ٹرین کی زد میں آنے سے چار افراد ہلاک
ٹرین کی زد میں آنے سے چار افراد ہلاک

By

Published : Jan 8, 2021, 4:22 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ہریدوار، لکسور ریلوے لائن پر گذشتہ شب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔


اطلاعات کے مطابق ہریدوار میں کمبھ میلے کے پیش نظر ہریدوار لکسور ریلوے لائن کو چوڑا کیا گیا ہے جس کی آزمائش گزشتہ شب کی جارہی ہے تبھی اچانک چار افراد ٹرین کی زد میں آگئے جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

ویڈیو


مقامی لوگوں کے اطلاع پر پہنچے رکن اسمبلی سوامی یتیشورانند نے ریلوے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'نئی ریلوے لائن بنائی گئی ہے، لہذا ٹریک پر آزمائش سے قبل لوگوں کو آگاہ کیا جانا چاہئے تھا جس کے لئے ریلوے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

موقع پر پہنچی ہریدوار پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details