الزام ہے کہ مراد آباد سے جنگل کے راستے اتراکھنڈ جا رہے تھے۔ رامپور کی سرحد سے گزرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا تھا اور کورونا وائرس کے شبہ میں کوارنٹین پر کیا گیا تھا، جہاں آج ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
دو روز قبل رامپور سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہم نے آپ کو دکھایا تھا کہ ضلع رامپور کے ٹانڈہ میں ایک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 17 ارکان کو کورونا وائرس کے شبہ میں کوارنٹین کیا گیا ہے۔ جس میں ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سبودھ کمار شرما نے ہمیں جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ رامپور میں آئے تبلیغی جماعت کے 17 ارکان کو کوارنٹین کیا گیا ہے اور ان تمام 17 افراد کی کورونا جانچ رپورٹ منفی آئی ہے، لیکن ان کو 14 دن مکمل ہونے پر ہی ہسپتال سے چھٹی دی جائے گی۔
لیکن آج اچانک جب ضلع کے سی ایم او دفتر سے یہ اطلاع ملی کہ رامپور میں پانچ افراد کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے، تو اس کو لیکر ضلع میں افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا۔
ہم نے آج ایک مرتبہ پھر اس متعلق سی ایم او ڈاکٹر سبودھ کمار شرما سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ آخر جب تمام 17 افراد کی کورونا رپورٹ منفی آ چکی ہے تو اچانک دوسرے دن ان میں سے پانچ افراد کی کس طرح مثبت رپورٹ ہوگئی۔